سپریم کورٹ کے 13 جج 400 ملازمین کووڈ سے متاثر

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ کے 13 جج اور یہاں رجسٹری کے 400 ملازمین کووڈ-19 کی تیسری لہر کی زد میں آئے ہیں۔چیف جسٹس این۔ وی رمن نے خود منگل کو سماعت کے دوران عدالت میں کورونا کے مضر اثرات کے بارے میں یہ اطلاعات شیئر کیں۔ سماعت کے دوران ایک وکیل نے بنچ کے سامنے شکایت کی کہ ان کا کیس فوری سماعت کے لیے سپریم کورٹ رجسٹری میں درج نہیں ہے ۔اس پر چیف جسٹس نے وکیل سے کہا کہ عدالت کے تیرہ جج کے ساتھ ساتھ رجسٹری کا 400 عملہ سے متاثر ہے۔