سچن اور واش آسٹریلیا کے نمائشی مقابلے میں کوچنگ کریں گے

   

میلبورن۔22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے سابق عظیم بیٹسمین سچن تندولکر اورکورٹنی واش آسٹریلیا کے جنگلوں میں لگی آگ سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے کھیلے جانے والے ریلیف میچ میں ستاروں سے آراستہ کرکٹ ٹیم کے لیے کوچ کا کردار نبھائیں گے۔ نمائشی میچ کے منتظمین نے اس کی اطلاع دی۔ سابق ٹسٹ کپتانوں کے علاوہ آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ، بریٹ لی، مائیکل کلارک اور شین واٹسن بھی اس متاثرین کیلئے عطیہ کی اپیل کر رہے ہیں۔ہندوستان کے سچن اور ویسٹ انڈیز کے والش کوچ کے کردار میں ہوں گے جبکہ رکی پونٹنگ اور شین وارن کپتان کے کردار میں ہوں گے۔ اسٹیو وا اور آسٹریلیا کے کوچ جسٹن لینگر بھی غیرمتحرک کھلاڑی کے کردار میں ہوں گے۔کرکٹ آسٹریلیا کے سربراہ کیون رابرٹس نے کہاکہ ہم سچن اور کورٹنی کا خیر مقدم کرتے ہیں جہاں دونوں کھلاڑیوں کو کھیلنا بہت پسند ہے اور ہم سے انتظار نہیں ہو رہا ہے۔بگ بیش لیگ فائنل سے پہلے 8 فروری کو یہ نمائشی میچ کھیلا جائے گا جس سے ملنے والی آمدنی کو آسٹریلیا ریڈ کراس کو دیا جائے گا جو جنگلوں میں لگی آگ کے امدادی کام میں لگی ہے۔