سچن تنڈولکر کا دورہ چھتیس گڑھ

   

رائے پور، 19 اپریل (یو این آئی) ہندوستانی کرکٹ کے لیجنڈ سچن تندولکر آئندہ 22 اپریل کو چھتیس گڑھ کے ضلع دنتے واڑہ کے دورے پر رہیں گے ۔ اس دوران وہ ابوجھ ماڑھ علاقے سے متصل دریائے اندراوتی کے کنارے آباد گاؤں چھندنار میں منعقدہ مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے ۔ دورے کے دوران ان کے بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے اور مقامی نوجوانوں سے بات چیت کرنے کا پروگرام بھی ہے ۔اس موقع پر چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائی بھی موجود رہیں گے ۔ تندولکر فاؤنڈیشن کی جانب سے علاقے میں دیہی کھیلوں کو فروغ دینے اور بچوں کو کھیلوں کی تربیت سے جوڑنے کے مقصد سے پہلے ہی پہل کی گئی تھی۔ حال ہی میں علاقے میں حالات معمول پر آنے کے بعد یہ دورہ خاص اہمیت کا حامل ہے ۔