راجستھان میں حکمراں کانگریس میں اندرونی جھگڑا ختم ہوتا نظر نہیں آ رہا ہے۔ سچن پائلٹ نے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کے وفادار ایم ایل اے پر حملہ کیا اور انہیں سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ سچن پائلٹ نے کہا کہ کانگریس کے نئے صدر کو راجستھان کے ‘باغی’ ایم ایل اے کو سزا دینی چاہیے۔ آج این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سچن پائلٹ نے کانگریس کے نئے سربراہ ملکارجن کھرگے کے سامنے اپنا مطالبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ جن ایم ایل اے کو نوٹس دیے گئے ہیں ان سے جواب داخل کرنے کو کہا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا، “کانگریس ایک پرانی پارٹی ہے، جس میں سب کے لیے یکساں اصول ہیں، چاہے وہ کتنا ہی سینئر کیوں نہ ہو۔