ممبئی ۔ جب پرتھوی شا صرف آٹھ سال کے تھے اس وقت کرکٹ کے لیجنڈ سچن تندولکر نے انہیں ایک بیٹ تحفے میں دیا اور مستقبل میں نیک خواہشات کی تمنا کی تھی ۔پرتھوی نے لیجنڈری کھلاڑی سچن سے ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب سچن نے انہیں بیٹ تحفے میں دیا تو وہ جذباتی ہوگئے ۔ شا نے یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہا کہ جب میں 8 سال کا تھا اس وقت سچن ایم آئی جی میں آئے تھے ۔ مجھے یہی یاد ہے وہ مجھے کہیں سے دیکھ رہے تھے لیکن مجھے پکارنے سے پہلے اس کے بارے میں معلوم نہیں تھا۔ وہ مجھ سے اتنا متاثر ہوئے کہ انہوں نے مجھے ایک بیٹ تحفہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ جب سچن نے مجھے بیٹ دیا تو میں جذباتی ہوگیا۔
