سچ غالب آگیا، راہول گاندھی معافی مانگیں

   

Ferty9 Clinic

رافیل معاملہ پر سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد بی جے پی کا ردعمل
نئی دہلی۔14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) رافیل معاہدہ پر حکومت کو کلین چٹ دینے سپریم کورٹ کے فیصلہ کے فوری بعد راہول گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے بی جے پی کے کارگزار صدر جے پی ناڈا نے کہا کہ کانگریس لیڈر نے اس مسئلہ پر ملک کو گمراہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ انہیں قوم سے معافی مانگنی چاہئے۔ سپریم کورٹ نے 27 رافیل معاہدہ پر فیصلہ کے خلاف داخل کردہ درخواست نظرثانی کو مسترد کردیا اور کہا کہ یہ درخواستیں میرٹ کی بنیاد پر نہیں ہیں۔ مودی حکومت کو کلین چٹ دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے فرانس سے خریدے گئے جیٹ طیاروں کو درست قرار دیا۔ جے پی ناڈا نے زور دے کر کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ سے سچ ثابت ہوا ہے یعنی جھوٹ پر سچ غالب آگیا ہے۔ سڑک سے لے کر پارلیمنٹ تک راہول گاندھی اور ان کی پارٹی نے ملک کو گمراہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ انہوں نے راہول گاندھی کو خبردار کیا کہ وہ آئندہ اس طرح کی حرکتیں نہ کریں۔ ایک کیس بند ہوچکا ہے اس پر مزید بیان بازی تحقیر عدالت کا موجب ہوگی۔