سڈنی : ہندوستانی ڈاکٹر کی نعش سوٹ کیس میں پائی گئی ۔پولیس مصروف تحقیقات 

,

   

سڈنی : ہندوستان سے تعلق رکھنے والی آسٹریلیائی ڈینٹسٹ کی نعش سڈنی شہر میں ایک سوٹ کیس کے اندر پائی گئی ۔ مہلوک ڈاکٹر اتوار کے روز سے لاپتہ پائی گئی تھی ۔ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ پولیس نے بتایا کہ پولیس کو سوٹ کیس میں ایک خاتون ڈاکٹر کی نعش پائی گئی ۔ اس کی شناخت ۳۲؍ سالہ ڈاکٹر پریتی ریڈی کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ نعش پر گہرے زخم پائے گئے ہیں ۔ نیو ساؤتھ ویلس پولیس اس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے ۔

پولیس نے بتایا کہ یہ لڑکی سڈنی شہر سے ۷۰؍ کیلو میٹر دور بلیو ماؤنٹین میں گلین بروک ڈینٹل اسپتال میں کام کرتی تھیں ۔ پولیس نے مزیدبتایا کہ مہلوکہ شہر کے ایک ہوٹل میں اپنے ایک بائے فرینڈ ہرش ناردے کے ساتھ قیام پذیر تھیں وہ بھی پیشہ سے ڈینٹسٹ ہے ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اس کے بائے فرینڈ نے ہی یہ اقدام کیا ہوگا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔