تلنگانہ منصوبہ بندی کمیشن کے نائب صدر کا مرکزی وزیردفاع راجناتھ سنگھ کو مکتوب
حیدرآباد ۔ 25 فبرری (سیاست نیوز) تلنگانہ منصوبہ بندی کمیشن کے نائب صدر ونود کمار نے مرکزی وزیردفاع کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے کنٹونمنٹ بورڈ کے حدود میں سڑکوںکی توسیع کیلئے تلنگانہ حکومت سے تعاون کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے مکتوب میں بتایا کہ کنٹونمنٹ کو جی ایچ ایم سی میں ضم کرنے کا بڑے پیمانے پر مطالبہ کیا جارہا ہے۔ اگر مرکزی حکومت کی جانب سے کنٹونمنٹ بورڈ کو ہمارے حوالے کیا گیا تو جی ایچ ایم سی کے طرز پر ترقی دینے کا اعلان کیا ہے۔ آبادی کے ساتھ ٹریفک میں بھی اضافہ ہورہا ہے جس کے پیش نظر سڑکوں کی تعمیرات اور نئے کاریڈارس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ پیراڈائزسے شاہ میرپیٹ تک سڑکوں کی توسیع کیلئے محکمہ دفاع کی اراضی دینے کا مطالبہ کیا۔ شہر میں ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے نئی سڑکوں کی تعمیرات اور موجودہ سڑکوں کی توسیع وقت کا تقاضہ ہے۔ فلائی اوورس کے ساتھ ڈرینج نظام کو باقاعدہ بنانے کیلئے حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ بی ونود کمار نے کہا کہ پی وی این آر ایکسپریس وے اپل ایلوئیڈکایڈار، بوئن پلی کومپلی کے طرز پر پیراڈائز تا شاہ میرپیٹ تک موجود محکمہ دفاع کی اراضی حوالے کی گئی تو ایلویٹیڈ کاریڈار قائم کیا جائے گا۔ اس کاریڈار کی تعمیر سے کریم نگر تا حیدرآباد تک سفر کرنے والوں کا وقت بچ جائے گا اس کی اجازت دینے کا مرکزی وزیردفاع راجناتھ سنگھ سے مطالبہ کیا۔ن