حیدرآباد /21 اگست ( سیاست نیوز ) کلثوم پورہ اور چادرگھاٹ حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول باپ بیٹی فوت ہوگئے ۔کلثوم پورہ پولیس کے مطابق 55 سالہ بابو میاں جو ضیاء گوڑہ علاقہ کے ساکن تھے ۔ اپنی 19 سالہ لڑکی نوشین جو کالج طالبہ بتائی گئی ہے ۔ آج بابو میاں اپنی بیٹی کو کالج سے لیکر موٹر سائیکل پر واپس ہو رہے تھے کہ ایک ڈی سی ایم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے ۔ جنہیں فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران فوت ہوگئے ۔ چادرگھاٹ پولیس کے مطابق 23 سالہ عامر خان جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ چنچل گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ عامر خان آج صبح اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا ۔ جو ڈی مارٹ کے قریب یو ٹرن لینے کے دوران حادثہ کا شکار ہوگیا اور دوسری موٹر سائیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ ع
برقی شاک سے ایک شخص کی موت
حیدرآباد /21 اگست ( سیاست نیوز ) پیٹ بشیرآباد کے علاقہ میں ایک شخص مشتبہ طور پر پیش آئے واقعہ میں برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق 39 سالہ منیش کمار سنگھ جو پیشہ سے خانگی کمپنی میں کام کرتا تھا ۔ ریاست بہار کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ منیش کمار کل اپنی بیوی کو بتاکر گیا تھا کہ وہ رات 10 بجے تک گھر لوٹے گا ۔ لیکن واپس نہیں آے اور جب رات دیر گئے اس کی بیوی شوہر کو فون کیا تو اس کے ساتھی نے فون پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ منیش کمار سنگھ برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ پولیس نے بیوی کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع