سڑک حادثات میں تین افراد بشمول نوجوان ہلاک

   

حیدرآباد۔ شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔ لنگر حوض پولیس کے مطابق 18 سالہ محمد قیصر جو چھوٹا بازار علاقہ کے ساکن محمد نعیم کا بیٹا تھا یہ لڑکا کل موٹر سائیکل پر کنگ کوٹھی سے واپس ہورہا تھا کہ آرمی گیٹ کے قریب تیز رفتار آر ٹی سی بس کی زد میں آکر فوت ہوگیا۔ شاد نگر پولیس کے مطابق 23 سالہ کلیان جو پیشہ سے تاجر بالا نگر محبوب نگر علاقہ کا ساکن تھا کل موٹر سائیکل پر شمشاد نگر علاقہ سے گذر رہا تھا کہ لاری کی زد میں آکر فوت ہوگیا۔ شمس آباد پولیس کے مطابق 74 سالہ انجیا جو مامڑپلی علاقہ کا ساکن تھا کل شمس آباد علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک تیز رفتار لاری کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔