سڑک حادثات میں تین افراد بشمول کمسن کی موت

   

حیدرآباد /27 جنوری ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک کمسن فوت ہوگیا ۔ کیسرا پولیس کے مطابق کیسرا میں پیش آئے سڑک حادثہ میں باپ اور بیٹا ہلاک ہوگئے ۔ 25 سالہ سریش کمار اس کی بیوی اور دو بچوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور سریش کمار برسر موقع ہلاک اور اس کا تین سالہ لڑکا ساگر دوران علاج فوت ہوگیا ۔ پولیس کیسرا کے مطابق سریش کمار پیشہ سے مزدور تھا جس کا آبائی مقام چھتیس گڑھ بتایا گیا ہے ۔ سریش کی بیوی اور ایک بچہ شدید زخمی ہیں ۔ مائیلاردیوپلی پولیس کے مطابق 75 سالہ محمد یوسف جو ریٹائرڈ ملازم تھے ۔ یہ شخص گذشتہ ماہ موٹر سائیکل سے گرکر شدید زخمی ہوگیا ۔ جو آدرش نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یوسف کل رات علاج کے دوران فوت ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔