سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک و دیگر زخمی

   


حیدرآباد ۔ 27 نومبر (سیاست نیوز) سائبر آباد اور رچہ کنڈہ حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک و دیگر زخمی ہوگئے۔ رائے درگم پولیس کے مطابق 26 سالہ کے ناگاومشی لکشمی نارائنا جو کدکور علاقہ کا ساکن تھا۔ راجمندری آندھرا پردیش کا متوطن بتایا گیا ہے۔ نارائنا کل اس کے ساتھی ورما کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گچی باؤلی علاقہ سے گذررہا تھا کہ رات دیر گئے موٹر سائیکل بے قابو ہوکر روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور شدید زخمی حالت میں نارائنا علاج کے دوران فوت ہوگیا اور اس کا ساتھی زخمی بتایا گیا ہے۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 18 سالہ مہیش جو نیو اندرا نگر علاقہ چندرائن گٹہ کے ساکن جنگیا کا بیٹا تھا۔ اپنی موٹر سائیکل پر ایل بی نگر علاقہ سے گذرہا تھا کہ ڈیفنس کالونی میں یوٹرن کے دوران ایک تیز رفتار لاری کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ عبداللہ پورمیٹ پولیس کے مطابق 40 سالہ سوامی جو چوٹ اپل کی جانب سے موٹر سائیکل پر گذررہا تھا کہ کتہ گڈیم چوراہے پر پیش آئے حادثہ میں لاری کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع