سڑک حادثات میں 3 افراد بشمول ، خاتون ہلاک

   

حیدرآباد۔ 10 جون (سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔ جوبلی ہلز پولیس کے حدود میں پیش آئے۔ سڑک حادثہ میں 27 سالہ ومشی کرشنا روڈ نمبر 10 پر پیش آئے سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگیا۔ ومشی پیشہ سے ریکوری ایجنٹ جو بورا بنڈہ علاقہ کا ساکن تھا۔ آج صبح یہ نوجوان موٹر سائیکل پر جوبلی ہلز کے علاقہ سے گذر رہا تھا کہ اس کی موٹر سائیکل روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ ومشی برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 34 سالہ رجنی جو گنڈم گوڑہ علاقہ کے ساکن گوتم کمار کی بیوی تھی،9 جونکو دن یہ خاتون موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ دوسری موٹر سائیکل سے حادثہ پیش آیا اور اس حادثہ میں رجنی شدید زخمی ہوگئی جو علاج کے دوران رات دیر گئے فوت ہوگئی۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 36 سالہ سائی ناتھ جو دیوی باغ نامپلی علاقہ کا ساکن پیشہ سے چوکیدار بتایا گیا ہے۔ 8 جون پلر نمبر 157 کے قریب لاری کی زد میں آکر یہ چوکیدار شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔