سڑک حادثہ، پرائیویٹ انجینئرنگ کمپنی کی ملازمہ ہلاک

   

حیدرآباد 17 دسمبر ( سیاست نیوز) شہر حیدرآباد کے گڈی ملکاپور میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک پرائیویٹ انجینئرنگ کمپنی کی خاتون ملازمہ ہلاک ہوگئی۔یہ حادثہ گڈی ملکاپور چوراہے کے قریب پیش آیا۔ آصف نگر پولیس کے مطابق مہلوک خاتون کی شناخت جانکی کے طورپر کی گئی ہے ۔یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب واٹر ٹینکر نے اس خاتون کو ٹکر دے دی۔حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کردیا۔