سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک

   

کورٹلہ /15 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میڈپلی منڈل کے میڈپلی مستقر کی قومی شاہراہ سولابی رائس مل کے قریب واقع جھاڑ سے بروز منگل کی صبح کار کے ناگہانی طور پر ٹکرا جانے سے سرجن کمار کی موت واقع ہوگئی ۔ مسٹر شیام راج سب انسپکٹر آف پولیس نے یہ بات کہی ۔ ایس آئی نے تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ میڈپلی منڈل ، پورملا گاؤں کے متوطن سابق نائب صدر منڈل پریشد ڈی وینوگوپال راؤ کے داماد میڈپلی منڈل کے مستقر کے متوطن این سرجن کمار 48 سال بروز منگل کو3.30 بجے کے وقت کورٹلہ منڈل کملاپور گاؤں سے میڈپلی کی جانب کار میں جارہے تھے کہ اس موقع پر سورابی رائس مل قومی شاہراہ کے قریب واقع ایک جھاڑ سے ان کی کار ٹکرا گئی ۔ جس سے سرجن کمار شدید زخمی ہوگئے ۔ مقامی افراد سے اطلاع پاکر ارکان خاندان نے انہیں علاج کے سلسلے میں جگتیال ٹاون کے آروگیہ ہاسپٹل لے گئے ۔ جہاں ان کی موت واقع ہوگئی ۔ سرجن کمار جنہیں بیوی کے علاوہ ایک لڑکا ہے ۔ ان کی اہلیہ کی شکایت پر کیس درج کرکے تحقیقات کی جارہی ہے ۔ سرجن کمار کی موت کی اطلاع سنتے ہی ادی سرینواس رکن اسمبلی ویملواڑہ رکن اسمبلی جگتیال ڈاکٹر سنجے کمار نائب چیرمین ضلع پریشد مسٹروی ہری چرن راؤ نے ان کی رہائش گاہ پہونچکر ان کا آخری دیدار کیا اور سرجن کمار کے نعش پر پھول مالا چڑھاکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔