سڑک حادثہ میں تین افراد جاں بحق، سات دیگر زخمی

   

ستنا: مدھیہ پردیش کے ضلع ستنا میں دو گاڑیوں کے ٹکرانے سے تین خواتین کی موت ہو گئی اور ایک عورت، دو مرد اور چار بچے زخمی ہو گئے ، جنہیں رام نگر کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔پولس ذرائع کے مطابق دیلونڈ سے شہڈول کی طرف جانے والی ایک لگژری گاڑی مریاد پور پولس چوکی بوڈھا باور گاؤں کے نزدیک مخالف سمت سے آنے والی دوسری لگژری گاڑی سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ایک ہی کنبہ کی تین خواتین کی موت ہوگئی۔ مرنے والوں میں ستیہ یادو، کوشلیا یادو اور منی یادو شامل ہیں۔ اس حادثے میں ایک خاتون، دو مرد اور چار بچے زخمی ہوئے ، جنہیں ضلع کے رام نگر میں واقع سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔