سڑک حادثہ میں زخمی برطانیہ کے باشندے کی موت

   

حیدرآباد ۔ /14 جون (سیاست نیوز) سڑک حادثہ میں زخمی برطانیہ کا باشندہ دوران علاج آج فوت ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق 19 سالہ عبدالقوی علی سعد جو برطانوی باشندہ تھا اور تعلیم کے حصول کیلئے حیدرآباد آیا ہوا تھا ۔ علی سعد ٹولی چوکی کے علاقہ پیراماؤنٹ کالونی میں مقیم تھا اور /8 جون کو موٹر سائیکل اتفاقی طور پر پھسلنے سے وہ حادثہ کا شکار ہوگیا تھا اور اس کے سر پر گہرا زخم آیا تھا ۔ برطانوی باشندہ کو سوماجی گوڑہ کے کارپوریٹ دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا اور آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ سب انسپکٹر لنگر حوض شیخ قوی الدین نے بتایا کہ برطانوی باشندے کی نعش کو بعد پوسٹ مارٹم اس کے قریبی دوستوں کے حوالے کردیا گیا ۔ پولیس لنگر حوض نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔