سڑک حادثہ میں زخمی نوجوان شیخ مدار جاں بحق

   

مٹ پلی۔ مٹ پلی ویکلی مارکٹ شیخ بڑے میاں کے اکلوتے بیٹے شیخ مدار جمعرات کی شام قومی شاہراہ کمریلی رائس مل کے پاس موٹر بائیک پر سوار ان کے دوست کے ساتھ مٹ پلی کی سمت آرہے تھے کہ تیز رفتار کے ساتھ مخالف سمت نظام آباد کی جانب سے آرہی کار سے ٹکرا گئے جس پر شیخ مدار اور ان کے دوست کوشدید زخمی حالت میں مٹ پلی دواخانہ لایا گیا۔ علاج کے دوران شیخ مدار جاں بحق ہوگئے ۔ اس کے کچھ دیر بعد ان کے دوست کے فوت ہونے کی اطلاع ہے۔ بعد ازاں پوسٹ مارٹم کے بعد شیخ مدار کی نعش کو ان کے ورثاء کے حوالے کیا گیا۔ کل بعد نماز عصر جامع مسجد میں امام و خطیب مولانا محمد ریاض الرحمن قاسمی نے نماز جنازہ پڑھائی اور مقامی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔