سڑک حادثہ میں زخمی نوجوان فوت

   

بودھن ۔ 11 جنوری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سمیع اﷲ حسین ایڈوکیٹ عمر 34 سال ہفتہ 7 جنوری کی شام بودھن شہر کے مضافات میں موضع امبم گیت کے قریب ان کی بائیک سے جنگلی جانور اچانک تیز رفتار سے ٹکرا گیا ، جس کے باعث بائیک پر سوار سمیع اﷲ اور اُن کی والدہ توازن کھوکر سڑک پر گر پڑے ، سمیع اﷲ کے سر اور ہاتھ پر شدید چوٹیں لگنے کی وجہ سے اُنھیں نظام آباد کے ایک کارپوریٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جہاں دورانِ علاج گزشتہ روز اُن کاانتقال ہوگیا ۔ مرحوم کی والدہ محترمہ کو بھی شدید چوٹیں آئیں لیکن ڈاکٹرس نے اُن کی صحت کو مستحکم قرار دیا ۔ آج بعد نماز ظہر مرحوم سمیع اﷲ کی نماز جنازہ جامع مسجد رائیس پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین رکاس پیٹ کے قبرستان میں انجام دی گئی ۔ مرحوم ، جناب ثنا ء اﷲ حسین سابقہ سکریٹری کرسپانڈنٹ مدرسہ مدینۃ العلوم بودھن کے فرزند تھے ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو لڑکے اور والدین موجود ہے ۔ مزید تفصیلات کے لئے سیل نمبر 9866144174 پر ربط پیدا کریں۔