سڑک حادثہ میں ڈی سی ایم ڈرائیور ہلاک

   

شمس آباد ۔ 16 فبروری (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع میں سڑک حادثہ میں ڈی سی ایم ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب محمود دستگیر 35 سالہ پیشہ ڈی سی ایم ڈرائیور ساکن ناگرکرنول 15 فبروری کی صبح سڑک عبور کررہا تھا کہ حیدرآباد سے محبوب نگر جانے والی آر ٹی سی بس نے ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا جسے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا جہاں وہ کل رات زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ شمس آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔