سڑک حادثہ میں ہوم گارڈ ہلاک

   

حیدرآباد۔/25جنوری، ( سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ میڑچل میں ایک ہوم گارڈ سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگیا۔ ڈیوٹی انجام دہی کے دوران ایک تیز رفتار کنٹینر نے ہوم گارڈ سرینواس کو ٹکر دے دی جس کے سبب وہ شدید زخمی حالت میں فوت ہوگیا۔ 35 سالہ ہوم گارڈ میڑچل کے حدود کنڈلہ کویا جنکشن پر خدمات انجام دے رہا تھا۔ گاڑیوں کی تلاشی کیلئے اس جنکشن پر اسے متعین کیا گیا تھا اس دوران ایک کنٹینر نے اسے ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں جی سرینواس ہلاک ہوگیا۔ میڑچل پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع