پاناجی : مرکزی مملکتی وزیر آیوش سری پدنائک کو گوا میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل سے ایک وہیل چیر پر کچھ دیر کیلئے باہر لایا گیا جنہیں کر ناٹک میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ کے بعد علاج کیلئے شریک کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آخرکار دن دیکھنے کیلئے باہر آئے جس کیلئے وہ اوپر والے اور ہر ایک کی دعاؤں کیلئے شکر ادا کرتے ہیں۔ اس حادثہ میں ان کی اہلیہ اور پرسنل سکریٹری ہلاک ہوگئے۔