پیلی بھیت: اترپردیش کے ضلع پیلی بھیت کے بیسلپور کوتوالی علاقے میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار تین افراد کی موت ہوگئی۔پولیس ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ بیسل پور ہائی وے پر گذشتہ دیر رات یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک شادی تقریب سے واپس لوٹ رہے ٹکری معافی گاؤں باشندہ کلدیپ گنگوار، گاؤں روریا باشندہ سوریہ پرتاپ اور گاؤں کٹکبارا باشندہ دیپک کی موٹر سائیکل کو کسی گاڑی نے ٹکر مار دی۔انہوں نے بتایا کہ ٹکر اتنی شدید تھی کہ بائیک کے پرخچے اڑ گئے ۔