سڑک سے نومولود لڑکی دستیاب

   

حیدرآباد۔ سلطان بازار پولیس نے ایک نومولود لڑکی کو برآمد کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ بلدیہ کی جاروب کش نے پولیس کو اطلاع دی تھی۔ نومولود لڑکی باحیات تھی جس کو پولیس نے فوری ہاسپٹل منتقل کیا جہاں وہ صحتمند بتائی گئی ۔ جاروب کش خاتون معمول کے مطابق اپنی خدمات عیسیٰ میاں بازار میں انجام دے رہی تھی نے نومولود کے رونے کی آواز سنی۔ پولیس کے مطابق اس جاروب کش خاتون نے پولیس سے لڑکی کو گود لینے کی خواہش کا اظہار کیا اور بہترین انداز میں پرورش کی ضمانت دی ہے۔ سمجھا جارہا ہے کہ لڑکی کی پیدائش پر اس کی پرورش کو بوجھ سمجھ کر اس نومولود کو سڑک پر پھینک دیا گیا۔ سلطان بازار پولیس مصروف تحقیقات ہے۔