سڑک پر نصب بم دھماکہ سے پانچ افراد زخمی

   

Ferty9 Clinic

انقرہ ۔ 25 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے جنوبی صوبہ ادانا میں سڑک پر نصب ایک بم کی زد میں بس کے آجانے سے پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ بس میں پولیس اہلکار سوار تھے ۔ دریں اثناء صوبہ کے گورنر نے اندیشہ ظاہر کیا کہ دھماکہ آئی ای ڈی آلے سے یا پھر کسی دیگر نوعیت سے کیا گیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں ایک پولیس آفیسر بھی شامل ہے جبکہ دیگر چار عام راہگیر تھے جن کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے ۔ دھماکہ کے بعد پولیس اور میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی تھی ۔ دھماکہ میں بس کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے ۔