سڑک پر چلتی گاڑی کا ٹائر تبدیل کر نے کا حیران کن مظاہرہ

   

جدہ : سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سعودی عرب میں کچھ نوجوان سڑک پر چلتی گاڑی کا ٹائر تبدیل کرکے منفرد کارنامہ پیش کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ ان نو جوانوں نے گاڑی کو چار کے بجائے سڑک پر دوپہیوں کے سہارے ترچھا کرکے چلانا شروع کر دیا اور اس کے پچھلے دروازے کو کھول کر ان نوجوانوں نے مل کر ٹائر کو کسی مشکل کے بغیر اس کی جگہ پر لگادیا،اس منفرد اور جان لیوا مظاہرے کو کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کرلیا گیا، جسے اب تک انٹر نیٹ پر دنیا بھر سے لاتعداد افراد دیکھ کر حیران ہو رہے ہیں۔