سری نگر : ڈلگیٹ ا سٹریٹ وینڈرز نے جمعہ کو یہاں پریس کالونی میں جمع ہو کر اپنے مطالبہ کے حق میں احتجاج درج کیا۔احتجاجی ‘ہمارا روز گار بحال کرو’ جیسے نعرے لگا رہے تھے ۔اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ عید الفطر تک ہمارا کام اور روزگار اچھی طرح سے چل رہا تھا لیکن اس کے بعد پولیس اور ایس ایم سی نے ہمیں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ ہم کوئی ریڑھی نہیں لگاتے تھے بلکہ پالیتیھن وغیرہ پر اپنا مال جیسے پیپر ماشی، شال وغیرہ رکھتے تھے اور تین گھنٹوں کے بعد چلے جاتے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں جب یہ کام کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تو ہم متعلقہ حکام کے پاس گئے اور انہوں نے ہمیں نہرو پارک کے پاس بیٹھنے کو کہا لیکن وہاں ہمارا کام نہیں چل رہا ہے ۔موصوف احتجاجی نے کہا کہ ہم اس کام سے 120 افراد جڑے ہوئے ہیں لہذا یہ ایک سو بیس گھرانوں کی روزی روٹی کی بات ہے