سڑک چھاپ فرہاد کی لڑکی نے پٹائی کردی

   


کاماریڈی میں ایک ماہ سے ہراسانی سے تنگ لڑکی کی دلیری کی ستائش
کاماریڈی :22 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایک جنونی عاشق نے ایک لڑکی کا باربار پیچھا کرتے ہوئے اسے تنگ کرنے اور اس کے فون نمبر کا مطالبہ کرنے پر لڑکی نے جنونی عاشق کے حرکتوں سے تنگ آکر دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے عاشق کی پٹوائی شروع کی تو سڑک پر موجودہ افراد جمع ہوگئے اور لڑکی کا ساتھ دیتے ہوئے پولیس کو اطلاع دی ۔ تفصیلات کے بموجب کاماریڈی کے سرکاری دواخانہ میں ایک نوجوان گذشتہ ایک ماہ سے لڑکی کا پیچھا کررہا تھا اور لڑکی کو تنگ کرتے ہوئے اس کا نام اور پتہ، موبائیل نمبر طلب کررہا تھا۔ شنکر نامی یہ نوجوان اس لڑکی کو تنگ کرتے ہوئے بار بار اس کے ساتھ عشق رچانے کا اظہار کرتے ہوئے فون نمبر طلب کررہا تھا جس پر لڑکی تنگ آکر آج سرکاری دواخانہ کے روبرو جنونی عاشق کو چپل سے پٹنا شروع کیا تو مقامی افراد جمع ہوگئے اور پولیس کو اطلاع دینے پر پولیس یہاں پہنچ کر شنکر کو تحویل میں لے لیا لڑکی کی بہادری پر ہر شخص تعریف کرتے ہوئے ہر لڑکی اس طرح دلیری کا مظاہرہ کرنے کی صورت میں کوئی بھی لڑکا کسی بھی لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی ہمت نہیں کرسکتا ۔