سڑک کے بیچ ریل بنانے والی لڑکی کیخلاف مقدمہ کا خدشہ

   

بریلی ۔ آج کل لوگ سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کے لیے کچھ بھی کرتے ہیں۔ لوگوں کو اکثر اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر ریل بناتے دیکھا گیا ہے۔ اب ایسا ہی ایک معاملہ یوپی کے بریلی سے سامنے آیا ہے جہاں ایک لڑکی نے سڑک کے بیچ میں ڈانس کرتے ہوئے ہنگامہ کردیا۔ اس کے اس اقدام سے وہاں سے گزرنے والے لوگوں کو پریشانی ہوئی۔ اب لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔دراصل یہ سارا معاملہ بریلی کے تھانہ کینٹ علاقے کے کنٹونمنٹ کمپلیکس روڈ کا بتایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کے لیے ایک لڑکی نے سڑک کے بیچوں بیچ ڈانس کیا جس سے ٹرافک جام ہوا۔ ایک شخص نے لڑکی کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے شکایت کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہے۔وائرل ویڈیو نیلم عرف نیلوکی ہے، جو انسٹاگرام پر ڈریم گرلز84 کے نام سے ہے۔ شکایت کنندہ کا الزام ہے کہ اس طرح سڑک کے درمیان رقص کرنے سے لوگوں کی توجہ ہٹ جاتی ہے جس سے سڑک حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور لوگوں کی جانیں خطرے میں پڑ جاتی ہیں۔حال ہی میں کچھ نوجوانوں نے ٹول پلازہ پر سینکڑوں کاروں کے ساتھ گاڑی میں کھڑے ہو کر ریل پیل کی تھی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔