حیدرآباد۔24 مارچ (سیاست نیوز) لاک ڈاون کے پیش نظر مختلف محکمہ جات کے درمیان بہتر تال میل کے لئے سکریٹریٹ میں تلنگانہ حکومت نے کنٹرول روم قائم کیا ہے ۔یہ کنٹرول روم 24گھنٹے دو شفٹس میں کام کرے گا۔ہر شفٹ میں دو سب انسپکٹرس انچارج ہوں گے ۔8بجے شب سے صبح 8بجے تک محکمہ ہندو اوقاف کے سکریٹری،کمشنر انل کمار انچارج ہوں گے ۔صبح 8بجے سے 8بجے شب تک محکمہ سماجی بہبود کے کمشنر راہل بوجاانچارج کے طورپر خدمات انجام دیں گے ۔کنٹرول روم کے انچارج کے ساتھ تعاون کرنے دواہلکاروں کو تعینات کیاگیا ہے ۔کنٹرول روم کے لئے پولیس کے محکمہ سے انچارج عہدیدار بالاناگی،آئی اے ایس سرینواس راو،اڈیشنل ایس پی کام کریں گے ۔محکمہ صحت وطبابت کی طرف سے مزید دو عہدیداروں موتی لال نائیک،جان ببلو کو تعینات کیاگیا ہے ۔