صحافیوں کے توسط سے بودھن کے مسلمانوں کے وفد کی چیف منسٹر کے نام یادداشت
بودھن ۔ سکریٹریٹ حیدرآباد میں موجود دو مساجد اور ایک مندر کو منہدم کردئے جانے پر بودھن کی عوام نے غم و غصہ کا اظہار کیا اور آج مسلمانوں کا ایک وفد آر ڈی او بودھن راجیشور سے ملاقات کرتے ہوئے مساجدوں کو اسی مقامات پر تعمیر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک یادداشت پیش کی ۔ بودھن کے معزز مسلمانوں کے وفد میں شامل صحافیوں نے ریاست تلنگانہ کے سیکولر صحافیوں سے خواہش کی کہ وہ منہدم شدہ مساجدوں کو اسی مقام پر تعمیر کرنے مقامی انتظامیہ کے توسط سے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو یادداشت روانہ کریں صدر تلنگانہ اردو جرنلسٹ فورم بودھن عبدالقدوس رضوان نے کہا کہ تلنگانہ کے تمام اردو اخبارات نے مساجدوں کے انہدم کی خبریں بے باگ انداز میں شائع کی قدوس نے کہا کہ ریاستی حکومت کی موقع پرست سیاست کو سیاست ٹی وی نے بے نقاب کردیا ۔ انہوں نے نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خان کے جرات مندانہ رپورٹنگ کی ستائش کی ۔ آر ڈی او بودھن سے ملاقات کرنے والے وفد میں مولانا سید عبدالباقی مولانا سلطان صدر فورم عبدالقدوس محمد خورشید حسین ، عرفان خان ، محمد عظیم الدین ، عبدالسمیع و دیگر شامل تھے ۔ اس وفد کی قیادت جناب ثناء پٹیل نے کی ۔