حیدرآباد ۔ 22 ۔ اگست (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میں عوام کو درپیش مسائل پر بی جے پی کی جانب سے آج سکریٹریٹ گھیراؤ کی کوشش کو پولیس نے ناکام بنادیا۔ حیدرآباد بچاؤ کے عنوان سے گریٹر حیدرآباد بی جے پی نے سکریٹریٹ کے گھیراؤ کا اعلان کیا تھا جس پر پولیس نے شہر سے تعلق رکھنے والے بی جے پی قائدین کو احتیاطی اقدامات کے طور پر مکانات پر محروس کردیا۔ سکریٹریٹ کے اطراف پولیس نے سخت چوکسی اختیار کرلی تھی ۔ بی جے پی کے بعض قائدین سکریٹریٹ کے قریب تک پہنچ گئے اور حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی ۔ پولیس نے احتجاجیوں کو حراست میں لے لیا ۔ بی جے پی قائدین نے سکریٹریٹ میں جبراً داخلہ کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنادیا ۔ پولیس اور بی جے پی کارکنوں کے درمیان دھکم پیل ہوئی اور بعد م یں کارپوریٹرس اور دیگر قائدین کو حراست میں لے لیا گیا۔1