حیدرآباد۔ 2 جنوری (سیاست نیوز) سکریٹری اے آئی سی سی محمد سلیم احمد بلدی انتخابات کے سلسلہ میں 3 تا 5 جنوری محبوب نگر، بھونگیر، کھمم اور نلگنڈہ اضلاع کا دورہ کرتے ہوئے بلدی انتخابات کے سلسلے میں پارٹی قائدین سے مشاورت کریں گے۔ 3 جنوری کو ضلع کانگریس کمیٹی دفتر میں پارلیمانی حلقوں محبوب نگر اور ناگرکرنول کے قائدین سے ملاقات کریں گے۔ صدر ضلع کانگریس کمیٹی عبید اللہ کوتوال اجلاس کے انتظامات کریں گے۔ 4 جنوری کو سلیم احمد، بھونگیر میں پارلیمانی حلقے کے قائدین سے تبادلہ خیال کریں گے۔ صدر ضلع کانگریس انیل کمار ریڈی کو انتظامات کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ 4 جنوری کو وہ کھمم اور محبوب آباد پارلیمانی حلقوں کے قائدین کے ساتھ ضلع کانگریس دفتر کھمم میں اجلاس منعقد کریںگے۔ ای درگا پرساد صدر ضلع کانگریس قائدین کو مدعو کریں گے۔ سلیم احمد کھمم میں شب بسری کے بعد 5 جنوری کو نلگنڈہ لوک سبھا حلقے کے قائدین کے ساتھ مشاورت کریں گے۔ صدر ضلع کانگریس شنکر نائک کو انتظامات کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ جائزہ اجلاسوں میں عوامی نمگائندوں کے علاوہ اے آئی سی سی عہدیدار، سابق ارکان پارلیمنٹ اسمبلی کو کونسل بلاک، ٹائون اور منڈل صدور حصہ لیں گے۔