سکما میں چھ نکسلیوں کی خودسپردگی

   

سکما: چھتیس گڑھ کے سکما میں چھ نکسلیوں نے پولیس کے سامنے خودسپردگی کر دی ہے ۔ پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ ایک لاکھ روپے کا انعامی ملیشیا کمانڈر ایلماگنڈہ آر پی سی سککا، ملیشیا کے ارکان منگا، سنا، لکھمہ، نندا اور کوسا نے کل نکسل آپریشن آفس میں سی آر پی ایف 131 کور کے سیکنڈ کمانڈنگ آفیسر مولی موہن کمار اور ڈی ایس پی اتم پرتاپ سنگھ کے سامنے بغیر ہتھیار کے خودسپردگی کی۔ ہتھیار ڈالنے والا نکسلی چنتا گفا تھانہ علاقہ کے تحت مختلف نکسلائیٹ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔