سکم میں سڑک حادثہ ‘ 4 فوجی جوان شہید

   

گنگٹوک :سکم میں فوجیوں کی ایک گاڑی گہرے گڈھے میں گر گئی جس سے اس میں سوار 4 جوانوں کی دردناک موت ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق آج سکم کے پاکیونگ علاقہ میں فوجیوں کی ایک گاڑی سینکڑوں کلومیٹر گہرے گڈھے میں گر گئی۔ اس حادثہ میں گاڑی پر سوار 4 جوانوں شہید ہوگئے۔ اس واقعہ پر لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہول گاندھی نے شدید غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے پوسٹ میں راہول گاندھی نے یہ بھی لکھا ہے کہ ملک آپ کی خدمات اور قربانی کے تئیں ہمیشہ مقروض رہے گا۔