سکندرآباد اور گوا کے مابین اکسپریس ٹرین ہفتہ میں دو دن چلائی جائے گی

   

حیدرآباد 7 جولائی (سیاست نیوز) سکندرآباد اور گوا کے مابین اکسپریس ٹرین ہفتہ میں دو دن چلائی جائے گی۔ سکندرآباد واسکوڈی گاما ٹرین چہارشنبہ اور جمعہ کے دن سکندرآباد سے روانہ ہوگی اور جمعرات اور ہفتہ کے دن واسکوڈی گاما سے روانہ ہوگی۔ مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے وزیراعظم اور وزیر ریلوے کا نئی ٹرین شروع کرنے پر شکریہ ادا کیا۔