حیدرآباد۔ 23 ستمبر ( سیاست نیو ز) سکندرآباد ریجنل پاسپورٹ آفس نے ریاست میں کورونا کا اثر کم ہونے کے بعد پاسپورٹس کی اجرائی کیلئے صد فیصد اپائنٹمنٹس دینے کا اہم فیصلہ کیا ہے ۔ سکندرآباد ریجنل پاسپورٹ آفیسر ڈی بالیا نے عوامی تجاویز پر مثبت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا جس پر فوری اثر کے ساتھ عمل آوری ہوگی ۔ تاہم پاسپورٹ مراکز صبح 9.30 بجے سے شام 4 بجے تک کام کرینگے ۔اس فیصلے سے پاسپورٹ کے حصول کے خواہاں افراد کو سہولت ہوگی اور وہ اس سے استفادہ کرسکیں گے ۔ ن