حیدرآباد 17 جون ( سیاست نیوز ) ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر تشدد کے کچھ واقعات کے بعد کئی ٹرینوں کو منسوخ یا معطل کردیا ہے ۔ اس تشدد میں کچھ افراد زخمی اور ایک ہلاک بھی ہوا ہے ۔ ٹرینوں کی آمد و رفت سے متعلق مسافرین کو مطلع کرنے ایک خصوصی ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا ہے ۔ مسافرین ہیلپ ڈیسک نمبر 040-27786666 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔