سکندرآباد کیلئے علحدہ میونسپل کارپوریشن قائم کرنے نمائندگی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 24 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) ۔لشکر ضلع سادھنا سمیتی کے قائدین نے جی ایچ ایم سی کمشنر آر وی کرنن کو ایک عرضی پیش کی جس میں سکندرآباد کے لئے ایک خصوصی کارپوریشن کی تشکیل کا مطالبہ کیا گیا جس کا مرکز سکندرآباد پارلیمانی حلقہ ہے۔ اس موقع پر سمیتی کے صدر جی پون کمار گوڑ اور جنرل سکریٹری ایس بال راج یادو نے کہا کہ سکندرآباد علاقہ تاریخی اور انتظامی اعتبار سے خاص ہے اور فی الحال جی ایچ ایم سی حدود میں ہونے کی وجہ سے مقامی مسائل کے مناسب حل میں تاخیر ہورہی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اگر سکندرآباد (پارلیمنٹ حلقہ کے تحت آنے والے علاقوں کے ساتھ) کے لیے خصوصی کارپوریشن تشکیل دی جاتی ہے تو انتظامیہ میں اضافہ ہوگا اور ترقیاتی کام تیزی سے ہوں گے۔جی ایچ ایم سی کمشنر شری آر وی کرنان نے اس عرضی پر مثبت جواب دیا اور کہا کہ اس تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔ لشکر ضلع سادھنا سمیتی کے نائب صدور میتا پلی بابو راؤ، شیلندر، خزانچی عزیز، جگیا اور دیگر نے پروگرام میں شرکت کی۔