حیدرآباد27 فبروری (سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ میں بم کی جھوٹی اطلاع سے خوف و دہشت پیدا ہوگئی۔ ایک اجنبی کے فون کال سے خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا۔ سکندرآباد کے مصروف ترین علاقہ میں واقع اشوکا ہوٹل میں بم کی اطلاع دی گئی۔ کنٹرول روم پر فون کرنے والے اجنبی کی جانب سے اطلاع دی گئی کہ اشوکا ہوٹل میں بم رکھا گیا ہے۔ اس اطلاع کے بعد پولیس اور خصوصی صیانتی دستوں سے ہوٹل کا محاصرہ کرلیا۔ ابم اسکوائیڈ اور ڈاگ اسکوائیڈ کے ساتھ پہنچی پولیس کی بھاری جمعیت نے فوری علاقہ کا محاصرہ کرلیا اور ہوٹل میں موجود گراہکوں اور عملہ کو باہر نکالا گیا اور ہوٹل کی جامع تلاشی کے بعد پولیس نے چین کی سانس لی اور بم کی اطلاع کو جھوٹی قرار دیا۔ پولیس کنٹرول روم پر بم کی اطلاع دینے والے شخص کو تلاش کرلیا ہے۔ع