حیدرآباد۔/9 اپریل، ( سیاست نیوز) بی آر ایس کے سینئر لیڈر دھرم راج چودھری نے کہا کہ عید اور تہواروں کے موقع پر مذہبی رواداری اور باہمی بھائی چارے کو فروغ حاصل ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید اور تہوار کے موقع پر تمام مذاہب کے افراد کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کام کرنا چاہیئے۔ سکندرآباد میں واقع مسجد میں افطار کے موقع پر بی آر ایس قائد نے شرکت کی اور مسلمانوں کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر دھرم راج چودھری نے کہا کہ رمضان مقدس مسلمانوں کیلئے انتہائی عقیدت و احترام اور متبرک مہینہ ہے۔ مسلمان ایک ماہ تک روزہ رکھتے ہوئے نفس کا تزکیہ کرتے ہیں۔ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے تمام مذاہب کے عید و تہوار کو سرکاری سطح پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی آر ایس قائد کی جانب سے مسجد میں جوس تقسیم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 22 اپریل تک مساجد میں جوس کی تقسیم کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس موقع پر مسجد کمیٹی کے صدر جے عثمان، انور، عمران، احمد، راجکمار، شیوا، سرینواس اور دوسرے موجود تھے۔ر