سکنڈری ایجوکیشن کے اہم امتحان میں بیٹھنے کیلئے 21لاکھ سے زائد امیدوار

   

اجمیر : راجستھان بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے سال 2023 کے اہم امتحانات میں کل 21 لاکھ 12 ہزار 206 امیدواروں کے رجسٹریشن کئے گئے ہیں، جو امتحان دیں گے ۔ وزیر تعلیم ڈاکٹر بلکی داس کلا نے دو دن پہلے جے پور میں منعقدہ میٹنگ میں امتحان کی تاریخوں پر مہر لگا دی ہے ۔ ہائر سیکنڈری کے امتحانات 9 مارچ سے اور سیکنڈری کے امتحانات 16 مارچ سے شروع ہوں گے اور 12 اپریل کو ختم ہوں گے ۔اجمیر میں بورڈ سکریٹری میگھنا چودھری نے آج بتایا کہ امتحانات صبح 30: 8سے 45: 11تک ہوں گے ۔ بورڈ کی جانب سے تفصیلی امتحان کے پروگرام ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے جسے امتحان دینے والے ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ امتحان کے پرچوں کی حفاظت اور رازداری کو برقرار رکھنے کے لیے ضلع کلکٹرس کی صدارت میں ایک امتحانی اسٹیئرنگ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے ۔ امیدوار صرف اپنے قریبی مرکز پر امتحان دے سکتے ہیں۔ اس کے لیے ریاست میں 111 نئے امتحان کے مرکز قائم کیے گئے ہیں۔