سکوں میں رقم ادا کرنے کے بعد مدھیہ پردیش کے ایک شخص نے ہانڈا کی اکٹیوا بائیک خریدی

,

   

ستنا۔ مدھیہ پردیش کے ضلع ستنا میں ایک گاہک نے ہانڈا کی اکٹیوا اسکوٹی دھن تیراس کے موقع پر خریدی اور اس کے لئے مذکورہ شخص نے ساری رقم سکوں میں ادا کی ہے۔

راکیش گپتا نے پانچ اور دس روپئے کے سکوں پر مشتمل چار بڑے تھیلے دھن تیراس کے موقع پر کرشنا ہانڈا شوروم لے کر آیا اور 83,000ادا کئے اور اپنے گھرنئی اکٹیوا بی ایس وی ائی پر روانہ ہوگیا۔

شوروم کے ورکر س کو سکوں کی گنتی کرنے کے لئے چار گھنٹوں کا وقت لگا۔شوروم منیجر انوپم مشرا نے ائی اے این ایس کو بتایا کہ”دھن تیراس کے موقع پر راکیش گپتاہمارے شوروم کو سکوں پر مشتمل بیاگس اٹومیں لے کر ائے۔ اور انہوں نے ہانڈا کی اکٹیوا بی ایس وی ائی خریدنے کی منشاء ظاہر کی۔

شوروم کے مالک اشیش پوری سے میں نے بات کی جنھوں نے کہاکہ سکوں کی گنتی کرنے کے لئے ہمیں وقت لگے گا۔ ہم نہیں چاہتے کہ دھن تیراس کے موقع پر کوئی مایوس ہوجائے‘ اور ان کی خواہش پوری کرنے کا فیصلہ کیا“۔

مشرا نے مزید کہاکہ تین ورکرس کو سکوں کی گنتی پر مامو رکردیں۔انہوں نے بتایا کہ ”چار گھنوں کا وقت لگا سکوں کی گنتی کے لئے۔

یہ ہمارے خصوصی موقع تھا جس میں گاہک اور شوروم کے مالک دونوں مطمئن ہوئے“۔ ہانڈا موٹرسیکل نے حال ہی میں اکٹیوا 125لانچ کی ہے جو اب بی ایس چار کے فیچرس کے ساتھ74,490میں دستیاب ہے