امرتسر، 4 نومبر (یو این آئی) شری گرو نانک دیو جی کے پرکاش پرو کے موقع پر پاکستان میں منعقد کی جانے والی تقریبات میں شرکت کے لیے شرومنی گردوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی) کی جانب سے سکھ عقیدت مندوں کا ایک جتھہ منگل کے روز پاکستان کے لیے روانہ ہوا، یہ زائرین اٹاری۔واہگہ سرحد کے راستے پاکستان پہنچے ۔یہ پہلا جتھہ ہے ، جو پہلگام واقعہ اور آپریشن سندور کے بعد پاکستان کے گردواروں کے درشن کے لیے گیا ہے ۔یہ جتھہ مختلف مذہبی مقامات کے درشن کرے گا۔