حادثہ کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ ‘ مزدوروں کی حفاظت کرنے حکومت سے خواہش‘ سنگاریڈی میں سی پی ایم کا دھرنا‘کلکٹریٹ سپرنٹنڈنٹ کویادداشت
سنگا ریڈی 5جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )سی پی ایم کے ریاستی سکریٹری چوکا رامولو نے کہا کہ پاشاہ میلارم علاقے میں سیگاچی کیمیکل انڈسٹری میں پیش آنے والے حادثے کی ایک موجودہ جج کے ذریعہ عدالتی تحقیقات کرائی جانی چاہئے اور مرنے والوں کے اہل خانہ کو فوری طور پر ایک کروڑ روپئے کا معاوضہ ادا کرنے کے اقدامات کئے جائیں آج سی پی ایم کی جانب سے ضلع کلکٹریٹ پر سی پی ایم کے ضلع سکریٹری گولاپلی جیا راج کی صدارت میں سنگا ریڈی کلکٹریٹ پر دھرنا منعقد کیا گیا جس میں متاثرین کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کرنے، زخمیوں کے لیے بہتر طبی خدمات اور 50 لاکھ روپے کی ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا۔ بعد ازاں کلکٹریٹ سپرنٹنڈنٹ کو یادداشت پیش کی گئی اس موقع پر چوکا رامولو ریاستی سیکرٹری نے کہا کہ جن عہدیداروں نے صنعتوں میں سہولیات کا معائنہ نہیں کیا انہیں معطل کیا جانا چاہئے انہوں نے کہا کہ حادثے کی ذمہ دار انڈسٹری انتظامیہ کی گرفتاری میں اب تک تاخیر کرنا درست نہیں انہوں نے کہا کہ حادثے میں مستقل معذوری کا شکار ہونے والوں کو 50 لاکھ اور زخمی ہونے والوں کو 10 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے انہوں نے کہا کہ ابھی تک زیر علاج کئی مزدور کی حالت تشویشناک ہے اور افسوسناک امر ہے کہ صنعتی علاقے میں مسلسل حادثات اور مزدوروں کی اموات پر نہ تو حکومت کے عہدے دار توجہ دے رہے ہیں اور نہ ہی صنعتوں کے مالکان۔ انہوں نے کہا کہ عہدیدار صرف واقعات ہوتے ہی دورے کرتے ہیں اور پھر انہیں چھوڑ دیتے ہیں مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی پالیسیوں سے کمپنی انتظامیہ کو صرف منافع کی فکر ہے ‘ مزدوروں کی حفاظت کی نہیں‘ حکومت محنت کش خاندانوں کی ہر طرح سے مدد کریں حکومت کم سے کم سہولیات کے بغیر چلنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کر رہی؟ انہوں نے کہا کہ ان کے رویے کا مقصد منافع کمانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ہنرمزدوروں کو ری ایکٹر پر کام کروانا درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں میں حادثات غیر ہنر مند کو کام کرنے کی وجہ سے ہو رہے ہیں واقعہ کے بعد سے سی پی ایم متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 11 خاندانوں کو 5000 ہزار فی کس دیے گئے اس موقع پر سی پی ایم کے ضلع سکریٹری ارکان ملیشام، راجیا، مانک، سائلو، نرسملو، ضلع کمیٹی کے ارکان ناگیشور راؤ، ودیا ساگر، کرشنا، قائدین پانڈورنگا ریڈی، نرسمہا ریڈی، باگاریڈی، ناگا بھوشنم، بالاراجو، وٹھل، لکشما ریڈی اور دیگر نے شرکت کی۔