سہارنپور کو اسمارٹ سٹی بنانے کیلئے 70 کروڑ کی پہلی قسط جاری

   

سہارنپور: 16 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے 2014 کے عام انتخابات کے وعدوں میں شامل اسمارٹ سٹی اسکیم کے تحت سہارنپور کو اسمارٹ سٹی کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے پہلی قسط کے دور پر 70 کروڑ روپئے جاری کردئے گئے ہیں۔ مہاپور سنجیو والیا نے آج یواین آئی کو بتایا کہ اسمارٹ سٹی اسکیم کو شروع کرنے کے پہلے مرحلے میں شہر میں غیر قانونی قبضوں کو ہٹایا جائے گا۔ اس کے لئے میونسپل کارپوریشن نے ایک ریٹائرڈ کرنل کو نامزد کیا ہے جس کی قیادت میں 14 جونئر کمیشنڈ آفیسر(جے سی او) اورمومنٹ کنٹرول ایم سی او کے علاوہ 28 ہوم گاڑجوانوں کو تعینات کیا جاچکا ہے ۔ یہ ٹیم شہر کے چار حصوں میں اپنا کام کرے گی جس کے تحت ناجائز قبضوں کو ہٹانا، جرمانہ وصول کرنے وغیرہ کی ذمہ داری دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ایک اسمارٹ سٹی بنانے کے لئے 1500 کروڑ روپئے کا بجٹ ہے جس کی پہلی قسط 70 کروڑ روپئے میونسپل کارپوریش کو مل چکے ہیں۔ والیا نے بتایا کہ کنڑول کمانڈ سنٹر میونسپل کارپوریشن میں تیار کیا جاچکا ہے۔ چوراہوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تعیناتی، سیکورٹی کا نظم، صفائی کا نظم، پینے کے پانی کی فراہمی، ٹریفک کا نظام، اسٹریٹ لائٹ وغیرہ پر کنٹرول اس سنٹر کے ذریعہ کیا جائے گا۔