پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ٹسٹ کرکٹ میں سہواگ کے آنے سے قبل کھیل کو تبدیل کرنے والے کھلاڑی کا نام لیاہے
نئی دہلی۔ بطور سلامی بلے باز نئی گیند کامقابلہ کرنے کی بات آتی ہے تو بہت سارے سہواگ کے نام پر بہترین کھلاڑی کے طور پر پیش کرتے ہیں۔ اپنی جارحانہ بلے بازی کے حوالے سے ہندوستان کے سابق اوپنر نے اپنے دور میں کئی گیند بازوں کی نیند اڑائی ہے۔
آسڑیلیا کے ڈیوڈ وارنر جو سرخ گیند میں اسی طرح کا جارحانہ کھیل کھیلتے ہیں‘ سہواگ پر اپنے اندر حوصلے پیدا کرنے کا ذمہ دار ٹہراتے ہیں۔
مگر پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کاماننا یہ ہے کہ ٹسٹ کرکٹ میں سلامی بلے بازی میں جارحانہ تیور کی شروعات سہواگ نے نہیں کی تھی۔
پاکستان کے سابق ال راؤنڈر شاہد افریدی کی جارحانہ بلے بازی کی اپنے کیریر سے ہی شروعات پرستائش کرتے ہوئے اکرم نے کہاکہ ٹسٹ کرکٹ میں شروعات کے ذہن کو افریدی نے تبدیل کیا تھا۔
یوٹیو ب چیٹ شو میں افریدی کے ساتھ بات چیت کے دوراکرم نے کہاکہ ”ٹسٹ کرکٹ میں سہواگ کی آمد بعد میں ہوئی مگر 1999-2000میں افریدی نے ٹسٹ کرکٹ کی شروعات کے ذہن کو ہی تبدیل کردیاتھا۔
اگر میں بھی گیند باز ہوتا تو مجھے معلوم تھا کہ میں اس کو اؤٹ کرسکتاہوں مگر یہ بھی جانتاتھا کہ وہ میری گیند کو بھی باونڈریس کے باہر کردے گا۔
وہ کمزور گیندوں پر چھکے لگاتا تھا“۔ افریدی نے آسڑیلیا کے خلاف اپنا پہلا ٹسٹ کرکٹ میاچ1998میں کھیلا۔ مگر پاکستان میں 1999-2000میں پاکستان کے انڈیا ٹور کے موقع پر بطور ٹسٹ بلے باز جارحانہ بلے بازی کی شروعات کی تھی۔
اکرم نے انکشاف کیاہے کہ 1999میں وہ پاکستان ٹور کا حصہ نہیں تھے مگروہ سلیکٹرس کے بھروسے اور عمران خان کے مشورے کے برعکس اپنا مظاہرہ پیش کیا۔
اکرم نے کہاکہ ”ٹور کے انتخاب سے قبل میں نے عمران خان کو فون کیا۔
میں نے انہیں بتایاکہ کپتان ہوں اور میں افریدی کو ٹور میں شامل کرنا چاہتاہوں مگرکچھ سلیکٹرس اس سے خلاف ہیں۔
انہوں نے مجھے بتایا کہ تمہیں اس کو ضرور ساتھ لے کر جانا چاہئے۔ وہ 1-2ٹسٹ میچ جیتے گا اور اس کو سلامی بلے باز بناؤ۔ عام طور پر میں عمران سے کافی تبادلہ خیال کیاتھا‘ کچھ وقت ٹور سے قبل کچھ مرتبہ ٹور کے دوران‘ او رہمیشہ انہوں نے مفید مشورے دئے“۔
افریدی نے اکرم کے بھروسے کو برقرار کھا اور ٹسٹ کیریر کی اپنی پہلی سنچری بنائی۔ پہلے ٹسٹ میں افرید ی نے چینائی میں 141رن بنائے جس کی مدد سے پاکستان کو 1-0کی سبقت حاصل ہوئی۔
اکرم نے ٹسٹ میاچ کو یاد کرتے ہوئے کہاکہ ”کیاشاندار بلے بازی تھی وہ بھی چینائی کی ٹریک پر۔ افریدی اچھل کود کرتے ہوئے کمبلے او رجوشی کو چھکے لگائے“۔
پاکستان نے یہ سیرز2-1سے جیتی۔ تاہم ٹسٹ کیریر میں پاکستان کے لئے 27میاچ افریدی نے کھیلے ہیں۔
مگر انہیں محدود اوؤرس کا بڑا کھلاڑی مانا جاتا ہے جس میں 398ایک روز میاچ اور99ٹی 20میاچوں میں پاکستان کی نمائندگی افریدی نے کی ہے