سہیلی کے فوٹوز کو سوشیل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی پر خاتون گرفتار

   

حیدرآباد /2 مارچ ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ پولیس نے ساتھی لڑکی کو ہراساں کرنے والی ایک خاتون کو گرفتار کرلیا ۔ جو اپنی ساتھی سہیلی کی قابل اعتراض تصاویر کو سوشیل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دے رہی تھی اور اس خاتون سے دو لاکھ روپئے کا مطالبہ کر رہی تھی ۔ سائبرکرام رچہ کنڈہ نے شکایت حاصل ہونے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے 27 سالہ ایس دیپیکا ونستھلی پورم علاقہ کے ساکن سریش کی بیوی ہے ۔ دیپیکا اور متاثرہ لڑکی دونوں کلاس میٹس بتائے گئے ہیں ۔ ایک ساتھ تعلیم حاصل کرنے کے دوران حاصل شدہ تصاویر اور دیگر موقعوں پر لئے گئے تصاویر دیپیکا نے حاصل کرلیا اور تصاویر سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے ان تصاویر کو متاثر ہ لڑکی تک پہونچایا اور دو لاکھ روپئے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس لڑکی کو دھمکا رہی تھی ۔ رقم نہ دینے کی صورت میں ان تصاویر کو انسٹاگرام کے ذریعہ وائرل کرنے کی دھمکی دے رہی تھی ۔ پولیس رچہ کنڈہ سائبر کرام نے دیپیکا کو گرفتار کرلیا اور سوشیل میڈیا کا استعمال کرنے والوں کو احتیاط کا مشورہ دیا ۔