سیئرا لیون میں مہنگائی پر ہنگامے پھوٹ پڑے، متعدد ہلاکتوں کی اطلاع

   

فری ٹاؤن : نائب صدر محمد جولدہ جالو نے سرکاری ٹی وی پر کہا ہے کہ ملک بھر میں احتجاج کے دوران ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جن میں پولیس اہلکار اور مظاہرین دونوں شامل ہیںمغربی افریقہ کے ملک سیئرا لیون میں گرانی کے خلاف عوامی احتجاج میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔مقامی پریس کے مطابق، بڑھتی افراط زر اور خراب معاشی حالات کی وجہ سے سینکڑوں افراد سراپا احتجاج بن گئے۔ مظاہروں کے دوران حفاظتی قوتوں اور مظاہرین کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔ مظاہرین نے صدر جولیس ماڈا سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔نائب صدر محمد جولدہ جالو نے سرکاری ٹی وی پر کہا ہے کہ احتجاج کے دوران ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جن میں پولیس اہلکار اور مظاہرین دونوں شامل ہیں۔