کشش کنونشن مشیر آباد میں مقرر ، سید نعیم الدین ، محمد فاروق اور سید امجد مہمانان خصوصی
حیدرآباد ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : سیاست اور ملت فنڈ کے زیر اہتمام لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے رشتوں کا 119 واں دو بہ دو ملاقات پروگرام ہفتہ 15 اکٹوبر کو صبح 10 تا 4 بجے شام کشش کنونشن مشیر آباد میٹرو اسٹیشن روبرو پلر نمبر 1060 ، مشیر آباد منعقد ہوگا ۔ پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب سید نعیم الدین (کشش کنونشن ) ، جناب محمد فاروق ( چیرمین کرسٹل انفرا ) ، جناب سید امجد ( ایم ڈی کرسٹل انفرا ) شرکت کریں گے ۔ پروگرام میں سہولتیں مہیا کی جائیں گی جس کے لیے والدین کو اول اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کے بائیو ڈاٹاس رجسٹریشن کروانا ہوگا ۔ اس لیے اپنے ساتھ فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کی کاپیز زیادہ سے زیادہ رکھیں تاکہ اس کی مدد سے بات چیت کرنے میں آسانی پیدا ہوگی ۔ رجسٹریشن فیس 500 روپئے رکھی گئی ہے ۔ اس پروگرام میں گریجویٹ ، پوسٹ گریجویٹ ، کے علاوہ ایم بی بی ایس ، بی ڈی ایس ، فارمیسی ، ٹکنیشن ، لیاب ٹکنیشن ، ڈپلوما ہولڈرس ، عقد ثانی اور معذورین و تاخیر سے ہونے والے لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے کاونٹرس رکھے گئے ہیں ۔ اس کے ساتھ والدین کے کمپیوٹر سیکشن بھی رکھا گیا ہے تاکہ والدین آن لائن رجسٹریشن کی سہولت سے بھی استفادہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ کمپیوٹر سیکشن کی مدد سے رشتوں کے انتخاب میں سہولت فراہم کی جائے گی ۔ جو والدین گھر بیٹھے رشتے دیکھنا چاہتے ہوں تو آن لائن کاونٹر سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ اس لیے انہیں آن لائن رجسٹریشن کے لیے فیس ادا کرنا ہوگا ۔ ریاست تلنگانہ و آندھرا پردیش کے ساتھ ملک کی دیگر تمام ریاستوں کے علاوہ بیرونی ممالک امریکہ ، کینڈا ، آسٹریلیا ، سعودی عرب ، خلیج اور دوسرے ممالک جہاں حیدرآبادی رہتے ہیں ۔ یہ پروگرام ان میں بھی مقبولیت حاصل کرچکا ہے کہ وہ اس پروگرام یو ٹیوب ، فیس بک ، انسٹاگرام پر راست دیکھ سکتے ہیں ۔ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے ساتھ سنیٹائزر و ماسک ضرور رکھیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے جناب خالد محی الدین اسد کوآرڈینٹر پروگرام سے فون 9848004353 ، 7207244144 ، 9391160364 پر ربط کریں ۔۔